Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ڈاکٹر معراج الہدیٰ کا وادی نیلم واقعہ پر اظہار افسوس


کراچی14مئی 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز وادی نیلم پر پل ٹوٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت آئندہ اس طرح کے واقعات کے سد باب اور سیاحوں کو ہر قسم کی سہولت و حفاظت کےلئے مناسب اقدامات کرے۔ صوبائی امیر نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس