Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا جلسہ عام اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ، فقید المثال اور تاریخی رہا ۔لیاقت بلوچ


لاہور 14مئی2018ء:جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا جلسہ عام اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ، فقید المثال اور تاریخی رہا ۔ کارکنان کو شائستگی ، دینی روح اور عزم نو کے ساتھ میدن عمل اور ووٹرز تک پہنچنے کا لائحہ عمل مل گیاہے ۔متحدہ مجلس عمل نے کم وقت ، کم وسائل اور کارکنان کی دن رات محنت کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنادیا ۔ کارکنان ماہ رمضان میں افطار ، تراویح اور قرآن کانفرنسوں کے ذریعے بھر پور رابطہ عوام مہم جاری رکھیں گے ۔ 
لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری تسلسل اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے پندرہ سال میں تین انتخابات کے بعد 2018 ء کا چوتھا مسلسل انتخاب بڑا اہم ہے ۔ عوام کو آئندہ پانچ سال کے لیے نمائندوں کا انتخاب کرناہے ۔ پوری قوم کے لیے فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ خود سنبھلے ، صحیح فیصلہ کرے ، جذباتی پن ، دھڑوں کی سیاست، تعصبات ، فرقہ پرستی سے اجتناب کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ستر سال سے عوام پر ظلم کرنے والا مقتدر طبقہ ہی میر جعفر اور میر صادق ہے۔ سیاست میں بے وفائی کرنے والے سیاست کے ناسور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک و ملت کی ترقی ، استحکام اور عوامی مسائل کا حل نظام مصطفےٰؐ کا قیام ہے ۔ عوام آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں ۔ ایم ایم اے سیاست اور ریاست میں توازن ، ریاستی اداروں اور ووٹرز کو عزت دینے کا نظام لائے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس