Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

میٹروول عرصہ دراز سے قلت آب کا شکار ہے ،فوری نوٹس لیا جائے ، انتخاب سوری


کراچی12مئی 2018ء:ہیومن را ئٹس نیٹ ور ک کے صدر انتخاب عا لم سوری نے میٹروول سائیٹ سمیت دیگر علاقوں میں پا نی کی شدید قلت کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میٹروول کے رہائشی عرصہ دراز سے قلت آب کا شکار ہیں ،جس پرفوری نوٹس لیا جائے ۔پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہر کے دیگر علاقے بھی متا ثر ہیں۔ علاقے کے باسی پینے کے پا نی کیلئے گھنٹوں گھنٹوں قطار میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں ۔علاقے میں پانی کی نئی لا ئن تقریباََ 6 ماہ پہلے نصب کی گئی مگر اس پر سیاسی تنظیموں کے تنازعہ کے باعث پائے تکمیل تک نہیں پہنچی گئی۔میٹروول کے عوام کو رمضان المبارک سے قبل پینے کا صاف پانی فراہم نہ کیا گیا توہم واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کریں گے اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہو نے تک دھرنا دیں گے ۔اس حوالے سے لوگوں نے شکایت کر تے ہوئے بتایا کہ ہمیں اپنی ذاتی مصروفیت کو چھوڑ کراس سخت گرمی میں پانی بھرنے کیلئے قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے ، ہم بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔مسئلہ پانی کا ہو یا بجلی کا اس کیلئے حکومت کو سخت ترین اقدامات لینے کی ضرورت ہے ۔انتخاب سوری نے اعلیٰ حکام سمیت میٹروول کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری علاقے کے باسیوں کوپانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس