Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ضلعی انتظامیہ نے13مئی کے جلسے میں رکاوٹ ڈالی تو کسی بھی قسم کی بدمزگی کی ذمہ دارحکومت پنجاب ہوگی


لاہور10مئی 2018ء:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ 13مئی کومینار پاکستان پر متحدہ مجلس عمل کا جلسہ عام ہر حال میں ہوگا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ ہمارے پُرامن جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔مینار پاکستان جلسوں کے لیے ایک طے شدہ جگہ ہے۔متحدہ مجلس عمل کے13مئی کے جلسہ عام کے حوالے سے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایاجاتا ہے۔اگر ضلعی انتظامیہ نے13مئی کے جلسے میں رکاوٹ ڈالی تو کسی بھی قسم کی بدمزگی کی ذمہ دارحکومت پنجاب ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضابطے کے مطابق ہم نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو13مئی کے جلسہ عام کی اجازت کے لیے باقاعدہ تحریری درخواست بھجوائی تھی لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور متحدہ مجلس عمل کے پُرامن جلسہ کے لیے اجازت دینے سے انکار کررہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ متحدہ مجلس عمل کے جلسہ عام کی اجازت دینے سے انکار کرکے پنجاب کے امن کوخراب کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں مینار پاکستان پر سیاسی جلسے ہمیشہ سے ہوتے آئے ہیں۔ابھی کچھ دن پہلے تحریک انصاف نے بھی وہاں جلسہ کیا ہے۔ہمارے لیے یہ ناقابل فہم ہے کہ آخرمتحدہ مجلس عمل کو کیوں مینارپاکستان پر جلسہ عام کی اجازت نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہاکہ 13مئی کومینارپاکستان پرمتحدہ مجلس عمل کاعظیم الشان تاریخی جلسہ ضرورہوگا اور ہمارایہ پروگرام پُرامن ہوگالیکن اگر حکومت نے ہمارے جلسے میں بلاجوازرکاوٹ ڈالی تو پھر ہم پنجاب میں امن وامان کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس