Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان چار روزہ دورے پر ترکی روانہ


لاہور9/مئی 2018ء: ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے محمد عامر جسٹس اینڈ ڈویلپمینٹ پارٹی کی دعوت پر چار روزہ دورے کے لئے آج 6 بجے لاہور ائیرپورٹ سے ترکی روانہ ہوگئے۔ ناظم اعلی جسٹس اینڈ ڈویلپمینٹ پارٹی یوتھ ونگ کے سالانہ کانگریس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ناظم اعلی کانگریس میں پاکستانی طلبہ کی نمائندگی بھی کریں گے اور ارکانِ کانگریس سے خطاب بھی کریں گے۔ کانگریس میں ترک صدر رجب طیب اردگان بھی خطاب کریں گے۔ دورے کے دوسرے حصے میں استنبول اور انقرہ میں مختلف طلبہ تنظیوں کے راہنماؤں سے ملاقات بھی ہو گیں۔ استنبول میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی محمد عامر انٹرنیشنل یوتھ فورم کے صدر موسی براک سے بھی ملاقات کریں گے اور باہمی امور میں تبادلہ خیال بھی ہوگا۔ دورے کا آخری مرحلے میں ترکی میں پاکستانی کمیونٹی  اور پاکستانی طلبہ کی طرف سے مختلف پروگرامات میں بھی شرکت کریں گے اورانقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں سفارتی عملے سے ملاقات بھی ہوگی۔ ناظم اعلی جمعیت تیرہ مئی کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس