Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فریضہ جماعت اسلامی کی صالح قیادت سرانجام دے گی۔رانا عدنان


 

فیصل آباد7 مئی 2018ء:جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاںنے کہا ہے کہ  ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فریضہ جماعت اسلامی کی صالح قیادت سرانجام دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے مزدور اور غریب طبقہ مایوس ہو چکاہے۔ حکومت کی ناکام اور غریب دشمن پالیسیوں کی بدولت آج ملک بے شمار بحرانوں اور قرضوں کی دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے۔ موجودہ حکومت نے قرض لینے میں گزشتہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں بڑی تعداد میں قرض لینے کے باوجود ملک میں بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ حکمران عوام کو دھوکے میں رکھ کر حکومت چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور درست سمیت میں ڈالنے کیلیے کارکنان اور ذمے داران عوامی رابطوں کوبڑھائیں تاکہ لوگ خدمت کی سیاست کرنے والی صالح اورکرپشن سے پاک دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی انقلابی جدوجہد جاگیر داروں، سرمایہ داروں اورکرپٹ افراد کے شکنجے سے آزاد کروانااور پاکستان کو آئین اور قانون کی بالادستی میں اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانا ہے۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس