Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

معراج کا واقعہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ؐ کا عظیم معجزہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی ؐ کو سات آسمانوں کی سیر کرائی۔حافظ محمد ادریس


لاہور 13؍اپریل 2018ء :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ معراج کی اہمیت بیان کی اور کہاہے کہ معراج کا واقعہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ؐ کا عظیم معجزہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے نہ صرف اپنے آخری نبی ؐ کو سات آسمانوں کی سیر کرائی بلکہ سابقہ انبیاء کرامؑ سے ملاقات ، جنت و دوزخ اور کائنات کی وسعتوں اور حقیقتوں سے بھی روشناس کروایا ۔ حافظ محمد ادریس نے کہاکہ نماز مومن کی معراج ہے اور نماز اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر ؐ کو ان کی امت کے لیے تحفہ دیا ۔ اگر کوئی بندہ مومن دن میں پانچ نمازوں کی ادائیگی کرتاہے تو اسے نہ صرف پچاس نمازوں کا اجرو ثواب ملتاہے بلکہ نماز پڑھنے والا اللہ کے قرب کا بھی مستحق ٹھہرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ؐ کو امت مسلمہ کے لیے ایک ماہ کے روزوں کا بھی تحفہ دیا اور فرمایا کہ ایک ماہ کے روزے رکھنے والے کو میں چھ ماہ کے روزوں کے برابر اجر و ثواب دوں گا ۔ حافظ ادریس نے کہاکہ واقعہ معراج انسانی تاریخ کا ایک منفرد واقعہ ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس