Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بیرون ملک پاکستانیو ں کو عام انتخابات میں ووٹ کا حق لازماً ملنا چاہیے ۔لیاقت بلوچ


لاہور 12اپریل 2018ء:جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانیو ں کو عام انتخابات میں ووٹ کا حق لازماً ملنا چاہیے ۔ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیر التواء ہے ۔ انتخابی اصلاحات کا پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کرسکی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پارلیمنٹ خود مختار ادارے ہیں ، انہیں معلوم ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کا احترام کیا جائے ۔ اس عمل میں جو مشکلات اور رسک ہیں وہ بھی واضح ہیں ۔2018 ءکے انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا طریقہ کار تجویز کرے اور پارلیمنٹ کھلی بحث کے بعد فیصلہ کردے ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر غور کیا جائے گا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومتیں آئینی مدت مکمل کر رہی ہیں ۔ وفاق اور صوبوں میں نگران حکومتوں کا تقرر آئینی مطالبہ ہے ۔ حکومت اور اپوزیشن اپنا آئینی اور جمہوری اختیار آئینی مدت میں پورا کریں ، تنازعہ اور ڈیڈلاک نہ پیدا کیا جائے ۔نگران حکومت آئینی ضرورت ہے ۔شفاف ، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں کی فلور کراسنگ جمہوریت اور پارلیمانی چہرے کو داغدار کردیتی ہے اس صورتحال کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں خود ہیں جو صرف اقتدار کی خاطر منشور ، اصول ، جمہوری قدروں کو چھوڑ کر کرپٹ ، نااہل ، مفاد پرست نام نہاد الیکٹ ایبلز کی سرپرستی کرتی ہیں ۔ اس کمزور صورتحال پر نادیدہ قوتیں اپنا حق بالادستی کیوں نہ استعمال کریں ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس