Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آئندہ 2018کے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔میاں مقصوداحمد


لاہور10/اپریل 2018ء:ایم ایم اے 2018کے انتخابا ت میں بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔پاکستان کے عوام مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کو بارہاآزماچکے ہیں۔دونوں پارٹیوں نے ملک وقوم کو لوٹنے اور پروجیکٹس میں کمیشن کھانے کے سواکچھ نہیں کیا۔پاکستان کے95فیصد عوام ملک میں شریعت کانفاذ چاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہار متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدراورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدنے اسلامی تحریک پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسلامی تحریک پنجاب کے وفد کی سربراہی سید شہبازحیدرنقوی ڈپٹی سیکرٹری متحدہ مجلس عمل پنجاب کررہے تھے جبکہ اس موقع پر ملک شوکت اعوان،سیدصغیرعلی کاظمی،سید بابر عباس نقوی،چودھری صغیر ورک،رمضان روہاڑی،محمد فاروق چوہان،نوید زبیری ویگر بھی موجود تھے۔میاں مقصوداحمد نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیالہٰذااس میں صرف اللہ اور اس کے رسولؐ کانظام ہی نافذ العمل ہوگا۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو سیکولر اور لبرل بنایاجارہا ہے۔پاکستان کی تمام دینی جماعتیں پاکستان کو مادرپدرآزادنہیں بنانے دیں گی۔انہوں نے کہاکہ نام نہازاین جی اوزاور ان کے آلہ کار بیرونی ایجنڈوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان کے اسلامی تشخص کومجروح کرنے کے درپر ہیں ،ان کابروقت راستہ نہ روکاگیا تو وہ ہمارے خاندانی نظام میں نقب لگانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستان کے عوام کے لیے متحدہ مجلس عمل کاوجود بڑی نعمت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے ملک و قوم کو درپیش مسائل کاادراک رکھتی ہے اور ہم ان شاء اللہ کامیاب ہوکر ملک وقوم کی مشکلات اور مسائل کو حل کریں گے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ پانامالیکس،پیراڈائز لیکس اور دبئی لیکس میں کسی بھی دینی رہنما کانام نہیں۔ہمارے دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک اور صاف ستھرے ہیں۔ پاکستان کے22کروڑعوام دینی جماعتو ں کوکامیاب کرائیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس