Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

زرعی یونیورسٹی میں لائل پورآرٹ ولٹریچرکے نام پر ناچ گانے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سینکڑوں طلبہ و طالبات کا احتجاج


فیصل آباد6 / اپریل 2018ء:زرعی یونیورسٹی میں لائل پورآرٹ ولٹریچرکے نام پرفیسٹول میں ہونے والے ناچ گانے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سینکڑوں طلبہ و طالبات نے ٹیپوہال سے کوریڈور تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلبہ نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پر انتظامیہ کی جانب سے ناچ گانے کے پروگرام کے انعقاد کے خلاف شدیداحتجاجی نعرے درج تھے۔احتجاجی ریلی کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ فاروق اعظم،جنرل سیکرٹری محموداحمد،ناظم کیمپس شفقت محمود،ناظم علاقہ شرقی احمدرزاق،ناظم علاقہ وسطی صبورفہد،ناظم علاقہ غربی مظہراللہ،ناظم علاقہ پارس فیض امیر،سیکرٹری اطلاعات حافظ افذزانے کی۔ شرکاء مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی فاروق اعظم نے کہا ہے کہ مسلمان مرد و عورت کی پہچان شرافت اور شرم و حیا ہے، فحاشی و عریانی کا کلچر شیطان کی ایجاد ہے اور یہ انسانیت کے لیے زہر قاتل ہے، پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کلچر کے نام پر اسلامی اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، طلبہ وطالبات اوراساتذہ کوملک کراس کے آگے بندباندھاہوگابصورت دیگراساتذہ کو سوچنا چاہیے کہ ان کے شاگرد کل تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد کس مذہب اور دین کے پیروکار ہوں گے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کو اپنی ذمے داری ادا کرتے ہوئے سوچنا چاہیے کہ ان کا مقام و مرتبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کارِ انبیاؑ ہے اور حضورؐ نے فرمایا کہ میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ نوجوان طلبا و طالبات کو جو اسلامی سوچ اور فکر کے حامل ہیں، اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کی حفاظت کے لیے پرامن مگر منظم اور مربوط جدوجہد کرنی چاہیے۔فاروق اعظم نے کہا کہ مغربی دنیا میں آج بے شمار لوگوں کو اپنے باپ کا پتا اور نام معلوم نہیں۔ ہم کو مغرب کی اندھی تقلید کرنے کے بجائے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ اگر انجینئر، ڈاکٹر اور سائنس دان اچھا مسلمان ہوگا تو پاکستان دنیا میں سربلند و سرخرو ہوگا۔انہوں نے آرٹ ولٹریچرکے نام پرفیسٹول میں ہونے والے لچرپن کی شدیدمذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے پروگرامات کے انعقادسے اجتناب کیاجائے بصورت دیگراسلامی جمعیت طلبہ ایسے پروگرامات کے سامنے دیواربن کرکھڑی ہوگی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس