Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے بچوں کی تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے - صبا ثاقب


لاہور 4/اپریل 2018ء:بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے ان نونہالوں کی تعلم و تربیت انتہائی ضروری ہے - والدین ، اساتذہ اور مملکت کی نئی نسل کی ذہن سازی اور فروغ تعلیم کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا - اس امر کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کی سیکرٹری جنرل صباثاقب نے سوسائٹی فار ایجوکیشن ویلفیئر کے تحت چلنے و الے سکولوں کے طلبہ میں ایجوکیشن کٹس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- صبا ثاقب نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غریب بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے - یتامی بچو ںکی تعلیم کا بیڑہ اٹھانا اور انہیں وظائف کی فراہمی بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے - انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں - اس سلسلہ میں صاحب حیثیت اور مخیر حضرات کو بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے -

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس