Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عبید الرحمن عباسی


لاہور4/اپریل2018ء:منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ لوگ اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کر رہے ہیں ،ان کی حمایت کرتے رہینگے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کھلم کھلا ریاستی دہشت گرددی کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا،کشمیریوں فلسطینیوں اور افغانیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان ہر فورم پر بھارت اور اسرائیل کیخلاف آواز اٹھائے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امین عام جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد عامر و حق نواز اصلاحی و دیگر موجود تھے ۔عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر اقوام متحدہ نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس لیے آواز اٹھانے کو تیار نہیں کہ یہ قتل عام مسلمانوں کا ہورہاہے۔کشمیری شہدا پاکستانی پرچم کا کفن پہن کر دفن ہوتے ہیں اور کشمیریوں کی احتجاجی ریلیوں اور جلسوں میں ہر جگہ پاکستانی پرچم لہرائے جاتے نظرآتے ہیں مگر حکومت پاکستان اور مودی کے دوست کشمیریوں کے لیے ہمدردی کے دو بول بھی بولنے کے لیے تیا ر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار برما، کشمیر، فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔ فلسطین غزہ میں یہودی افواج مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنارہی ہیں۔ شام، عراق، میانمار روہنگیا ہر جگہ مسلمانوں کا قتل عام ہورہاہے لیکن نہ مسلم ممالک کے حکمران اس ظلم کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں اور نہ او آئی سی اس کا نوٹس لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ،فلسطین ،شام میں مظلوم مسلمانوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس