Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت پاکستان سفارتی سطح پر بھارت کے خلاف منظم مہم چلائے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے ۔دردانہ صدیقی


لاہور:02 /اپریل 2018ء:جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین ) کی مرکزی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کر تے ہوئے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو اس عمل سے روکیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے لیکن انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی بھارتی دہشت گردی نظر نہیں آرہی۔کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ دوہرا معیار ختم کرے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیر میں قتل عام کے خلاف سفارتی سطح پر منظم مہم چلا ئے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد جاری رہے گی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس