Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مسلمان ایک جسم کی مانند،شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جمعیت کا احتجاجی مظاہرہ


فیصل آباد13مارچ2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات نے شام میں جاری ظلم وستم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی شرکاء ریلی نے بینرزاٹھارکھے تھے اوریواین او سمیت دیگرعالمی امن کے اداروں کے خلاف شدیدنعرہ بازی کررہے تھے۔ریلی کی قیادت ایچ اوڈی بائیو کیمسٹری ڈاکٹرشہزادفاروق،ناظم یونیورسٹی زیدحمید،جنرل سیکرٹری عمرفاروق نیازی،ناظم کیمپس رائے خبیب،معتمدکیمپس جوادعلی، ڈاکٹر اسد محمود اور دیگر رہنمائوں نے کی۔احتجاجی ریلی میں طلبہ وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زیدحمیدنے کہاکہ امت مسلمہ کو شام کے مسئلے کے فوری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے فروعی، گروہی، مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں کیونکہ یہود وہنود مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر اپنے مذموم مقاصد کرنے کیلئے اسلامی ممالک کو ایک ایک کرکے نشانہ بنارہا ہے مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما کے بعد شام میں جس وحشت اور بربریت سے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کا قتل عام ہو رہا ہے وہ ظلم کی المناک داستان ہے۔ مسلمانوں کواللہ نے ایک جسم کی مانندبیان فرمایا ہے مگریہ کون سے بین الاقوامی قوانین ہیںکہ مسلمان کوہرجگہ بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔شام میں بڑھتی ہوئی جارحیت کونہ روکا گیا توپوری دنیاکاامن خطرے میںپڑ جائے گاایسی اسلام دشمن قوتوںکولگام ڈالنے اوران سے نپٹنے کے لئے مسلم امہ کواتحادویکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا۔شامی مسلمانوںکی مددکرنے کے اپنی اپنی حد تک کرداراداکرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اس ظلم کو جاری ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے مگر کسی اسلامی ریاست کے نمائندوں کی طرف سے کوئی ایک مذمتی لفظ بھی نہیں کہا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی آپس میں نا اتفاقی کی بدولت طاغوتی قوتوں نے دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام شروع کر وا رکھا ہے۔ اور ایسے مظالم روا رکھے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانیت بھی شرما جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہود و ہنود نے ایک گہری سازش کے تحت مسلم امہ کو تقسیم کرنے کا منصوبہ پروان چڑھایا ہے روس اور امریکہ مداخلت کی بجائے شام کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیںشامی عوام جب بشار الاسد کی حکومت کے خلاف جدوجہد کیلئے نکلی ہے تو روس اور امریکہ کا بشار الاسد کی حکومت کو بچانے کیلئے بے گناہ شامیوں کے قتل عام میں بشار حکومت کی مدد کرنا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس