Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ہندوستان اپنے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں انتشار اور فسادات کوپھیلاناچاہتاہے۔ میاں مقصوداحمد


لاہور12مارچ2018ء:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہبھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی نے تما م حدود کو پامال کر دیا ہے ۔ہندوستان کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ تشویش ناک ہے۔جب تک بھارت کو اس کی زبان میں جواب نہیں دیاجائے گا تب تک وہ باز آنے والا نہیں۔ حکومت پاکستان ہندوستان کی جارحیت کوعالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ان خیالات کا اظہا را نہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلاخلاف ورزی کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم کے مقام پردریائے چناب کاپانی روکنا آبی جارحیت ہے۔ہندوستان اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی زرخیززمینوں کو بنجر کرنا چاہتاہے۔اس کے لیے وہ بڑے پیمانے پرپاکستان کی طرف آنے والے دریائوں پرڈیموں کی تعمیر کررہاہے۔جبکہ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ہمارے ہاںپاکستان میں کالاباغ ڈیم کو سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی ایشو بناکررکھ دیاگیا ہے۔اسی تناظر میں بھارت اپنے قومی بجٹ میں رقم مختص کرتاہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کی صلاحیت سے خائف ہے۔اگر فوری طورپرہندوستان کو نہ روکاگیا تو ملکی زراعت کوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔پاکستان کی لاکھوں ایکڑزمین بنجر ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت قومی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے ایسی خارجہ پالیسیاں بنائے جو ملک وقوم کے تحفظ کو یقینی بناتی ہوں۔ہندوستان کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہاکرچکا ہے۔وہاںلوگوںکو بلاجواز اغواکرکے شہیدکردیاجاتاہے مگر مجال ہے کہ انسانیت کے علمبردارممالک،اقوام متحدہ اور نام نہاد این جی اوز کے کانوں پر جوں تک رینگتی ہو۔مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کاادھوراایجنڈاہے۔ جموں وکشمیر کی آزادی تک پاکستان کاوجود نامکمل ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ ہندوستان اپنے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے دہشتگردی کوہوادے کر پاکستان میں انتشار اور فسادات کوپھیلاناچاہتاہے۔    

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس