Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پیما کا لاہور میں کل پاکستان ڈاکٹرز کنونشن کا اعلان،پاکستان میں ڈاکٹرز کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا


لاہور12؍مارچ2018ء:پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے لاہور میں کل پاکستان ڈاکٹرز کنونشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنونشن پاکستان میں ڈاکٹرز کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا جس میں طبی موضوعات اور قومی صحت امور پر مختلف سیشنز میں 50سے زائد مقررین خطاب کریں گے۔کنونشن کے مہمانان میں وفاقی و صوبائی وزراء صحت، مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور بین الاقوامی طبی ماہرین شامل ہیں،پروفیسر ڈاکٹر حافظ اعجاز احمد کو چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ دو روزہ کنونشن 31مارچ اور یکم اپریل کو ایوان اقبال میں منعقد ہو گا جس میں مختلف سائینٹیفک موضوعات،میڈیکل ریسرچ، طبی تعلیم اور طبی اخلاقیات کے موضوعات پر 6سیشن ہوں گے جبکہ خواتین ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کے لیے علیحدہ سیشن بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنونشن میں ملک بھر سے تین ہزار سے زائد ڈاکٹرز کی شرکت متوقع ہے جبکہ بیرون ملک سے بھی شعبہ طب کی نامور شخصیات کنونشن سے خطاب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ اہلیت کو بڑھانے ، طبی اخلاقیات کو فروغ دینے اور ڈاکٹرز کے درپیش مسائل کے حوالے سے پیما کا یہ دو روزہ کنونشن اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔5موضوعات پر پری کنونشن ورکشاپس بھی اس کنونشن کا حصہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آئندہ دو سالوں کے لئے پیما کے مرکزی صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس