Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عورت تہذیب اور معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ سمیحہ راحیل قاضی


لاہور ۱۱ مارچ 2018ء:عالمی یوم خواتین کے موقع پر دختران پاکستان نے انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ،پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کالج یونیورسٹی اور گورنمنٹ برائے خواتین یونیورسٹی سیالکو ٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”عورت تہذیبوں کا ستون “ میں آنے والے ملکی اور غیر ملکی مہمان جن میں انڈونیشیا ، سوڈان ،فلسطین ،سری لنکن،کشمیر ، عراق،نائیجیریا،یوگنڈا ،ایران،تھائی لینڈ،چین،ناروے،اٹلی،ترکی، اردن لبنان اور پاکستان سے شریک خواتین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی اور صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات اور بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز اور آئی ایم ڈبلیو یو ایمیوکی صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کی ممبر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے آنے والی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام مہمانوں نے اپنا تعارف پیش کیا جن میں سیما ملک ( السعودیہ ) ، ھیام ابوالعدس (اردن) ، عفت الجعابری (فلسطین) ، حلیمہ وکابی (یوگنڈا) ، عصمت (یوگنڈا) ، عروہ اوغلو (ترکی) ، رابعہ یلماز (ترکی) ، نادیہ عبدالعلیم (سوڈان) ، ہالہ محغوب (سوڈان) ، عفاف احمد (سوڈان) ، عائشہ یکن (لبنان) ، حداد بلال (لبنان) ، زین العابدین (لبنان) ، نصیحہ امین (سری لنکا) ، ثمینہ (ناروے) ، الماس (ناروے) ، عروج (دبئی ) ، طاہرہ (سویڈن) ، مریم سلمان (چائنہ) اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ ہر تہذیب اور معاشرے کا بنیادی ستون عورت ہی ہے اسلام نے عورت کو ماں ،بہن ،اور بیوی کی حیثیت سے قابل فخر مقام ومرتبہ دیا ہے اور نسل نو کی تعمیر وتربیت اس کے سپرد کرکے اس کو کائنات کی معتبر ہستی بنادیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام و ہ واحدنظام حیات ہے جو تعلیم ،معاش ،جائیداد غرض ہرمیدان میں عورت کو امتیازی حقوق دیتا ہے اور یقینا آپ کا پاکستان آنا اور ملکر حکمت عملی بنانا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی خواتین کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس