Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سیکولر عناصر جنسی تعلیم کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔حافظ زبیرعباسی


فیصل آباد11مارچ2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ زبیرعباسی نے کہا ہے کہ سیکولر عناصر جنسی تعلیم کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی مائی کا لال پاکستان میں جنسی تعلیم نصاب میں شامل نہیں کرسکتا۔ مغربی ایجنڈے کے ذریعے پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اور نصابی کتب میں تبدیلی اور قرآنی آیات کو ملکی نصاب سے نکالنے کی مزاحمت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مسلمان اسلام اور نبیؐ سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔نوجوان طلبہ دستور کی اسلامی شقات اور دفعات کی حفاظت کریں گے۔ حکمران اپنے آقاؤں کے ایجنڈے سے باز آجائیں،اسلامی جمعیت طلبہ دین دشمنوں کیخلاف طلبہ کو متحد کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بے حیائی اور فحاشی کا سدباب نہیں کیا گیا تو ملک میں رہی سہی تعلیم بھی ختم ہوجائے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس