Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عدم برداشت کا رویہ سیاست و معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک ہے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ


 

کراچی( ) 11مارچ 2018 نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو اورسندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران جوتا مارنے والے واقعے کی مذمت اور اسے غیر انسانی وغیر شائستہ عمل قرار دیا ہے۔اسداللہ بھٹو نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے خدمات کا اظہار اخلاق وجمہوری روایات کے مطابق اظہار کرنے کا حق حاسل ہے، مگر وہ جوتے جیسے غلط روایات کی بجائے اپنے غصے اور انتقام کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے اظہار کرنا چاہئے۔ دوسری طرف وزیرداخلہ، وزیرخارجہ کے بعد اب سابق نااہل وزیراعظم پر جوتا پھینکنے والے واقعہ پر مسلم لیگ کی قیادت کو سوچنا چاہئے کہ عوام آخر ان کی پالیسیوں سے کیوں کر نالاں ہیں۔ جس کے اظہار کیلئے انہیں غیر شائستہ قدم اٹھانے کی نوبت آرہی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو معاشرے میں برداشت کے خاتمے، جمہوری روایات واقدار کو فروغ دینا ہوگا۔لاہور جیسے واقعات کی نہ صرف مذمت اور حوصلہ شکی کیلئے بھی اقدامات اٹھانا ہونگے۔

 

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے لاہور واقعی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد یا پارٹی سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر مگرکسی بھی غیرشائستہ عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔عدم برداشت کا رویہ سیاست و معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک ہے تاہم کسی بھی پالیسی کے خلاف اپنے جذبات کے اظہار کے لیے بہت سارے مہذب طریقے ہوسکتے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس