Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی طرف سے نوازشریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت


لاہور 11مارچ 2018ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پر جوتا پھینکے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ اس طرح کی بداخلاقی کو کسی طرح بھی برادشت نہیں کیا جاسکتا ۔ اس طرح کے غیر مہذب اور اخلاق سے گرے ہوئے واقعات کی ہماری تہذیب اجازت نہیں دیتی ۔دریں اثنا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی نوازشریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس