Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اربوںکھربوں روپے کی کرپشن نے پورے نظام کوتلپٹ کردیا ہے۔میاں مقصوداحمد


لاہور9مارچ2018ء:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔ ہر سال اربوںکھربوں روپے کی کرپشن نے پورے نظام کوتلپٹ کردیا ہے۔گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں بھی کرپشن کا راج ہے۔اوپر سے لےکر نیچے تک کرپٹ مافیا ملک وقوم کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اب تک اقتدارمیں آنے والی ہر پارٹی کے ارکان نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔ کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوںاور حکمرانوں نے قومی وسائل پر قابض ہو کر قوم کو غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوںکی جانب سے پانامالیکس کے معاملے پرشوروغوغا،چور مچائے شور والی بات ہے ۔کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث تمام چھوٹے بڑے مجرموں کوقوم کے سامنے لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں روزانہ 10سے12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین عشروں سے کرپشن کی آکاش بیل پاکستان کی سیاست، سول وملٹری اوربیوروکریسی کواپنے حصار میں لئے ہوئے ہے۔جب تک کرپشن کرنے والے بڑے عناصر کونہیں پکڑاجائے گا نچلی سطح پر کرپشن کاقلع قمع ممکن نہیں۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ کرپشن کامرض چھوت کی طرح پھیل چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں احتساب کانظام رائج کرتے ہوئے بلاتفریق کام شروع کیاجائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس