Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

روزمرہ کی اشیا میں بے تحاشا اضافے نے غریب کی کمر توڑ دی۔راناعدنان


فیصل آباد9مارچ2018ء:جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاںنے کہاہے کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے روزمرہ کی اشیا میں بے تحاشا اضافے نے غریب کی کمر توڑ دی ہے جبکہ گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹ رہی ہے۔ دودھ، چینی، سبزی، دالین مہنگی ہوگئی ہیں، ضلعی انتظامی ذخیرہ اندوزوں سے ملی ہوئی ہے۔ دوسری طرف ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب علاج سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو جینے دیں اور ظلم بند کریں۔ وزیر اعلیٰ شہروں کے دورے کریں اور مارکیٹوں میں جائیں، ضلعی پرائز کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ ہر ضلع کا ڈی سی روزانہ ایک بازار کا دورہ کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری افسران کو پروٹوکول میں مصروف نہیں کیا جائے تاکہ وہ عوامی مسائل حل کریں۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر ختم کرے گی اور رشوت ختم کرے گی اور چپڑا سی سے لے کر افسران تک میں خلافت کا دور متعارف کرائے گی۔ جہاں ہر ایک کو انصاف ملے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس