Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹرمعراج الھدی


کراچی 08مارچ 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کوئی بھی مسلمان چاہے کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو وہ اپنا سر تو کٹوا سکتا ہے مگر اپنے پیارے آقا کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سینیٹ اجلاس میں بعض سینیٹر کا اس قانون کیخلاف ہرزہ سرائی عذاب الاہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے جس کا نوٹس ضرور لیا جانا چاہئے۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ جب سے تحفظ ناموس رسالت کا قانون بنا ہے تب سے کچھ مخصوص عناصر اپنے ایجنڈے کے تحت اس قانون کیخلاف سرگرم اور منسوخ کروانا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں عقیدہ حلف ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت میں تبدیلی کیلئے کوشش اس کی کڑی ہے۔قادیانی لابی اور اس کے آلہ کار سُن لیں کہ اہلیان پاکستان ان کی کوئی بھی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فرد یا گروہ اس قانون کو غلط استعمال کررہا ہے تو اس کو روکنا حکومت کا کام ہے نہ کہ قانون کو ہی ختم کردیا جائے ۔عوام پوچھتے ہیں کہ ملک میں ٹریفک قوانین سے لیکر سینیٹ انتخابات کیلئے قانون تو موجود ہیں کیا اس پر عمل ہورہا ہے، مخالفین کوبکری چوری کے مقدمات درج کرکے جیلوں میں بند کیا جاتا ہے اس کے خاتمے کے لیے ان معززارکان نے ایوان بالا میں کیا قانون سازی کی ہے؟آخر صرف تحفظ ناموس رسالت کا قانون ہی غیروں کے آلہ کاروں کو کیوں آنکھوں میں کٹھکتا ہے، اگرقانون تحفظ ناموس رسالت میں کسی قسم کی ترمیم یا تبدیلی کی تو یہ حکمرانوں کیلئے گلے کا پھندہ ثابت ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس