Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی یوتھ کا کراچی میں 11اپریل کو ’’کراچی یوتھ الیکشن ‘‘کرانے کا اعلان


کراچی 08مارچ 2018ء:جے آئی یوتھ کراچی کونسل کا اجلاس صدر جے آئی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان کی زیر صدارت مرکزی دفترادارہ نورحق میں منعقد ہوا ،اجلاس میں کراچی بھر کے ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی اور ’’کراچی یوتھ الیکشن ‘‘ کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔اجلاس میں جے آئی یوتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری عارف محمود غزنوی اور سیکریٹری اطلاعات سلمان خان بھی موجود تھے ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ جے آئی یوتھ ورکرز کنونشن کے بعد سے ہی ہر ضلع میں ممبر شب مہم جاری ہے اور ممبر شپ مہم کے حوالے سے ہر ضلع میں کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ مرکزی کیمپ مرکزی دفتر ادارہ نورحق میں لگایا جائے گا جس کاافتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔جے آئی یوتھ کراچی کا ممبر بننے کے لیے کوڈ’’ 9291‘‘کے ذریعے بھی ممبر بنانے کے عمل کو بھی شہریوں کو آگاہ کرنے پر غور کیا گیا ۔حافظ بلال رمضان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی یوتھ کے کراچی میں 11اپریل کو ’’ کراچی یوتھ الیکشن کرائے جائیں گے اورنوجوانوں کو متبادل قیادت کے طور پر آگے لائیں گے ۔پورے کراچی میں ہر یوسی کی سطح پر سب سے بڑا یوتھ الیکشن کرائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کو نوجوان عوامی مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں ،جماعت اسلامی یوتھ ہی شہریوں کا مستقبل ہے ۔ہزاروں نوجوانوں کو ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کر کے کراچی کی آواز بنائیں گے۔منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کراچی مسائلستان بن چکا ہے ،کراچی کے دعویدار غائب ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس