Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر خوشحال پاکستان کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ذکر اللہ مجاہد


لاہور8مارچ2018ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر استحکام پاکستان اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الحمراء ہال میں الخدمت سکول ثریا اشفاق کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارقم سکولز زبیر احمد صدیقی،صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدلعزیز عا بد،ملک منیر احمد،شیخ ایازاحمد،رانا خالد ،شفیق چوہدری،چوہدری شاہد،جاوید اقبال ،عبدالباسط سیال و  دیگر معززین ِعلاقہ بھی موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ہم نے ملک میں تمام نظاموں کو آزما کر دیکھ لیا ہے لیکن کسی نظام نے ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے میں کوئی کرشمہ نہیں دکھایاموجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم مزید تباہی سے بچنے کے لیے اسلامی نظام زندگی کو اختیار کریں کیونکہ پاکستان کا قیام اسی نظام کے لیے عمل میں آیا تھا موجودہ فرسودہ نظام نے کرپشن ،رشوت،چوری چکاری اور جاگیر داروں ،سرمایہ داروں اور دولت کے پجاریوں کو سپورٹ کیا ہے اس نظام کے تحت امیر ،امیر سے امیر تر ہوا ہے اور غریب،غریب سے غریب تر ہوا ہے موجودہ نظام اور حکمرانوں نے غریب سے اُس کی عزت ،روٹی اور تعلیم و صحت جیسی بنیادی ضروریات ِ زندگی چھین لی ہیں اس نظام سے چھٹکارہ پانے کے لیے قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا موجودہ نظام تعلیم میں بھی اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ اچھے مسلمان ،کارآمد شہری اور اچھی لیڈر شپ پیدا کر سکیں ،حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پبلک سیکٹر کےتعلیمی اداروں کا بُرا حال ہے اور اُن کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے ان حالات میں تعلیمی میدان میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور اُن کا تعلیمی معیارقابلِ تحسین ہےان اداروں میںتعلیم اور تربیت لازم اور ملزوم ہیںایسے تعلیمی ماحول میں بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہےاس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابداور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارقم سکولز زبیر احمد صدیقی دیگر نے بھی خطاب کیاتقریب کے آخر میں سال بھر میں بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور بچیوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس