Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سیدعبدالرشید،سفیان اوردیگر رہنماوں کا پارک کے پلاٹ پر مندر کی تعمیر پر اظہار تشویش


 

کراچی5مارچ2018 ( ) جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید، جنرل سیکریٹری سفیان اور دیگر رہنماؤں علی حسین ، ظہور جدون ،سید طاہر اکبر، طارق رحمن ، ریاض عامر، زکریا محنتی، حنیف میمن اور محمد حیان نے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے فیز 8میں پارک کے پلاٹ پر مندر کی تعمیر پر اظہار تشویش کیا ہے، اسلامک سینٹر گذری سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فیز 8میں رہائشیوں کے لیے کوئی مسجد موجود نہیں ہے اور انہیں نماز کی ادائیگی کے لیے فیز 6جانا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ ایک ایکڑ کی پلاٹ کے لیے مختص اراضی مندر کی تعمیر کے لیے الاٹ کردیں ، اس پر مندر یا کوئی اور عبادت گاہ بنانا غیر قانونی ہے ، ڈی ایچ اے حکام خود اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مقامی رہائشیوں کی جناب سے فیز 8میں اس پلاٹ پرمسجد کی تعمیر کے لیے اجازت طلب کی تھی جسے مسترد کر دیا تھا، اب مندر کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے، مخصوص ٹولہ، سیکولر اور لبرل لابی مندر کی آڑ میں اسلام پر حملہ آور ہو رہی ہے،ڈی ایچ اے اسلام پسندوں کی جگہ ہے ، ایسے میں یہاں پاکستانی کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے مندر کی تعمیر کی جا رہی ہے جو دوقومی نظرے سے بھی متصادم ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم مندر کی تعمیر کے مخالف نہیں ہیں ، پاکستان میں مندروں کی تعمیر اور ان کی دیکھ بھال پر کوئی پابندی نہیں ہے، جہاں ہندوؤں کی قابل لحاظ آبادی ہے، وہاں ان کے مندر بھی ہیں اور انہیں عبادات کی مکمل آزادی بھی حاصل ہے ،اگرڈی ایچ اے انتظامیہ اور سندھ حکومت کو مندر کی تعمیر کا اتنا شوق ہے تو وہ اپنے خرچ پر یہ شوق ہندو اکثریت علاقے میں پورا کرے، اس طرح کے اقدامات سے مذہبی رواداری کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور خود سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے حکام مذہبی منافرت کو ہوا دے ر ہے ہیں۔#جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کی مبارکباد

لاہور 5مارچ 2018ء:امیر جماعت ا سلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پی یو جے دستور کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں نو منتخب صدر رحمان بھٹہ ،سیکرٹری احسان بھٹی،نائب صدر نبیل کھوکھر،شہزادہ خالد امتیازعلی خزانچی،عاصم امین،جوائنٹ سیکرٹری شہباز چوہدری،علی افضل،عقیل انجم و نو منتخب اراکین گورننگ باڈی کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید رکھتا ہوں کہ نو منتخب اراکین صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور صحافتی حلقوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس