Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق کا سی ویو پر منعقدہ ”فلاور شو“ کا دورہ۔ عوام میں گھل مل گئے


لاہور 5مارچ 2018ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اتوار کی شب ہارٹی کلچر سوسائٹی کے سینئر ممبران سلمان کریم اور محمد اقبال چوہدری کی دعوت پر سی ویو پرمنعقدہ 67ویں فلاور شو کا دورہ کیا اور سابق گورنر صوبہ سرحدجہانزیب ارباب ، (ر)کمانڈر اشفاق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراءمظفر احمد ہاشمی ، ڈاکٹر اسامہ رضی، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفرازاحمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق فلاور شو”فلور شو“ کے موقع پر عوام میں گھل مل گئے اور شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں ۔ سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی فلاور شوکا انعقاد خوش آئند ہے ، فلاور شو میں عوا م نے بڑی دلچسپی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے جس سے ہر طرف پھولوں کی بہاریں نظر آنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی ملک میں اسلامی پاکستان او ر خوشحال پاکستان بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،اسلامی اور خوشحال پاکستان جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پورا ملک خوبصورت پھولوں کی طرح دلفریب اور خوبصورت مناظر کی عکاسی کرتا رہے اور خوشبو سے مہکتا رہے اورعوام اسی طرح بلا تفریق رنگ ونسل و مسلک آپس میں خوشیاں بکھیرتے رہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ کراچی جو کہ بدامنی کا مرکز بن گیا تھا اب کچھ لوگوں کی کاوشوں سے مہکتے اور خوش رنگ پھولوں کا مرکز بن رہا ہے جو کہ ایک اچھا آغاز ہے اور وہ لوگ قابل مبارکباد ہیں جوکہ یہ کام کررہے ہیں۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس