Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تھانہ نارننگ منڈی میں کارکنوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔سرفرازخان


لاہور 5مارچ 2018ء:امیر جماعت اسلامی ضلع شیخوپورہ سرفراز احمد خان نے تھانہ نارنگ منڈی کی طرف سے جماعت اسلامی کے کارکنوں زبیر بٹر ، خرم منیر ، ملک عثمان وغیرہ پر اغوا اور تشدد کے بنائے گئے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر سیاسی عناد کی بنا پر بلاجواز مقدمات قائم کیے جارہے ہیں ۔ ہمارے کارکنوں کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوںنے ڈی پی او سرفراز ورک کو فون کر کے ان سے مقدمات کو فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مقدمے کا مدعی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا کارکن ہے جو ہمارے کارکنوں پر محض سیاسی مخالفت کی بناپر جھوٹے پرچے درج کروا کر انہیں تنگ کر رہاہے ۔دریں اثنا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع شیخوپورہ زاہد عمران کوروٹانہ اور زونل امیر ریاست علی کلو نے بھی جھوٹے مقدمات کو فور ی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس