Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سینیٹ انتخابات میں ممبران کی خریدوفروخت جمہوریت کے دعویداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اسداللہ بھٹو


حیدرآباد 04 مارچ 2018 نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ممبران کی خریدوفروخت جمہوریت کے دعویداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔بابائے کراچی عبدالستارافغانی ،نعمت اللہ سے لیکر سینیٹر سراج الحق تک جماعت اسلامی نے ملک میں اہلیت،امانت ودیانت کی سیاست کی ہے،نومنتخب سینیٹ ارکان ذاتی وپارٹی مفادات سے بالاتر ہوکرجمہوریت وقانون کی بالادستی ،قومی مفاد،ملکی استحکام اورعوامی مسائل کے حل کیے قانون سازی کو اپنی ترجیح اول بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی قصبہ گاجا موری میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حکیم جعفرعلی نظامانی سے بھتیجے کی وفات پرتعزیت اور سیری میں مقامی صحافی اورسماجی کارکن نعیم مغل کی عیادت کے موقع پربات جات کے دوران کیا۔اس موقع پرزون گاجا موری کے امیرحافظ اللہ ڈنو،باقرخان ںظامانی سمیت دیگر معززین اورجماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں صوبائی امیر مشتاق احمدخان کی کامیابی جماعت اسلامی کی ایک اچھی پیش رفت ہے جس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔انہوں کہا کہ سندھ میں اہل اوردیانتدار قیادت کے فقدان کی وجہ سے سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔پیپلزپارٹی گذشتہ ایک دہائی سے برسراقتدار ہے مگرعملی طوراپنے نعرے کے برعکس اس نے سندھ کے عوام کو بے روزگاری،بدحالی ،بھوک وافلاس کے سواکچھ بھی نہیں دیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس