Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نوجوان قوم کی امیدوں کا مرکز اور تبدیلی کا نشان ہیں ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور 4مارچ2018ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کیلئے صحت مند سرگرمیاں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں اور سپورٹس سے وابستہ نوجوانوں کیلئے جے آئی یوتھ لاہور کا پلیٹ فارم بہتر مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام جیوئے پاکستان ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہو رصہیب شریف ، ٹی ایم سپورٹس سیالکوٹ محمد راشد، حسن جٹ ، ملک عدنان ، عبدالوحید ، کنول پاشہ سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جیوے پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ میلہ کھیلوں سے محبت رکھنے والے نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے ستائے نوجوان جے آئی یوتھ کے گرد جمع ہو رہے ہیں ۔موجودہ حکمرانوں نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجو دہ حالات میں مہنگائی، بیروزگار ی اور کرپشن ملک کے بڑے مسائل ہیں جنہوں نے نوجوان نسل کو پریشان کر رکھا ہے ۔باصلاحیت نوجوانوں کو میرٹ کے باوجود آگے نہیں آنے دیا جاتا جس کی بنیادی وجہ کرپشن اور رشوت خوری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی محنت کرے اور اچھا پرفام کرے ، کامیابی اس کے قدم چومتی ہے اور جیت اس کا مقدر بنتی ہے ۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اور پسند ید ہ کھیل ہے ۔ نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے صحت مند تفریح مل رہی ہے۔جیوئے پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کی بدولت نوجوان قومی کھیلوں کا حصہ بن کر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ کا پلیٹ فارم نوجوانوں کیلئے دنیا اور  آخرت کی کامیابیوں کا مرکز ثابت ہو گا۔ آج سے جیوئے پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں ہزاروں نوجوان کھلاڑیحصہ لے رہے ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس