Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹ انتخابات میں طاقت اور پیسے کی ریل پیل جمہوریت کےلئے بد نما داغ ہے ڈاکٹرمعراج الھدیٰ


کراچی  04 مارچ 2018 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سینیٹ انتخابات میں کے پی کے سے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امید کی شمع اور تبدیلی کی نوید ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹر مشتاق احمد خان ایوان بالا میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے ساتھ ملکر ملک میں اسلامی نظام کے قیام کےلئے جدوجہدکو تیز اور کرپشن و کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کرنے کےلئے قانون سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ اہلیت، امانت، دیانت اور شرافت کی سیاست کی ہے۔ کراچی کی دو مرتبہ میئر شپ سے لیکر خیبر پختونخواہ میں دو مرتبہ سینئر وزارت سمیت ارکان پارلیمنٹ کا کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔ کوئی مخالف بھی ہماری قیادت پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں طاقت اور پیسے کی ریل پیل جمہوریت کےلئے بد نما داغ ہے۔ جس سے نجات حاصل کرنے کےلئے انتخابی اصلاحات و قانون سازی بہت ضروری ہے تاکہ ایک عام آدمی بھی اپنی اہلیت دیانت و امانت اور قابلیت کی بنیاد پر پارلیمنٹ میں پہنچ سکے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس