Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی مشتاق احمد خان کو سینیٹرمنتخب ہونے پر مبارک باد


لاہور3مارچ 2018ء: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خیبر پختونخواہ کے امیر مشتاق احمد خان کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد خان کے ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے سے جماعت کی قوت میں اضافہ ہواہے اور امید ہے کہ مشتاق احمد خان پارلیمنٹ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کالوہا منوائیں گے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مشتاق احمد خان کی کامیابی سے جماعت کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور نائب امراءپروفیسر ابراہیم ،میاں محمد اسلم ،حافظ محمد ادریس ،راشدنسیم،اسدا للہ بھٹو ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ،اظہر اقبال حسن ،سید وقاص انجم جعفری ،حافظ ساجد انور اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے بھی مشتاق احمد خان کو مبارک دی ہے اور ان کی کامیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس