Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اپنے نبی کی ناموس کی حفاظت کےلئے پاکستان کا بچہ بچہ شہید ممتاز قادری بننے کو تیار ہے۔اسداللہ بھٹو


کراچی 02 مارچ 2018 ء:نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ دینی مدارس خیر کے مراکز اور سالمیت پاکستان کی ضمانت ہیں۔ مدارس کے حوالے سے حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی اور الیکشن ایکٹ میں شامل ختم نبوت والی دفعہ کو اصلی حالت میں بحال کی جائے۔ دینی مدارس کے طلبہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پر اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اپنے نبی کی ناموس رسالت کی حفاظت کےلئے پاکستان کا بچہ بچہ شہید ممتاز قادری بننے کو تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے تحت مقامی ہال میں صفورہ چورنگی پر منعقدہ معمار جہاں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم جلال الدین منصوری و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں سندھ بھر سے کارکنان و احباب جمعیت نے شرکت کی جبکہ تقریر، تحریر اور حسن قرا ¿ت سمیت دیگر مقابلوں میں کامیاب طلباءمیں انعامات و اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی ملک گیر طلبہ تنظیم اور نظریہ پاکستان کی محافظ ہے۔ جس نے مسالک سے بالاتر ہوکر طلباءکے اندر تعلیمی شعور کے ساتھ اتحاد امت کا جذبہ پیدا کیا۔

 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اسلام و کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے جانے والے ملک میں دین کا کام کرنے والوں کا راستہ روکنے کی کوشش اور ملک کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مساجد و مدارس کے اساتذہ و طلباءکو حراساں اور عقیدہ ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم اور تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی کوشش اس کی واضح مثال ہے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے مزید کہا کہ سید مودودی ؒ کے خوابوں میں رنگ بھرنے کےلئے جمعیت طلبہ عربیہ میدان عمل میں علمی و فکری کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستان کے غیور مسلمان اور دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ عقیدہ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم مولانا جلال الدین منصوری نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ امید پاکستان ہیں۔ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور غیروں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر مولانا احسن بھٹو، عبدالوحید قریشی، مولانا عبد الوحید اخوانی، ریحان اللہ والا، بزنس فورم کے صدر سید شکیل ہاشمی، پاکستان میڈیا گروپ کے سیکریٹری ذیشان صدیقی اور کثیر تعداد میں علماءکرام بھی موجود تھے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس