Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے قرآنی دعوت کو عام کرنے اور معاشرے میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ممتاز حسین سہتو


کراچی( ) 03 مارچ 2018 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ قرآن ہی دعوت انقلاب مہنگائی و بیروزگاری اور بے سکونی سے نجات سمیت ہمارے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ موجودہ کرپٹ نظام اور قیادت نے سوائے مایوسی اور بھوک و افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا۔ دنیا و آخرت کی کامیابی اور اصلاح معاشرہ کےلئے نہ صرف قرآنی دعوت کو عام بلکہ زندگی کے ہر دائرے میں اس کونافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ فہم دین کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے صوبائی نائب امیر و نگران شعبہ حافظ نصراللہ عزیز، مولانا آفتاب ملک نے بھی خطاب کیا جبکہ کراچی بھر سے علماءکرام، اسکالرز و دانشوروں نے شرکت کی۔ ممتاز حسین سہتونے کہا کہ قرآن کی دعوت اور اس کے احکامات سے دوری کی وجہ سے آج ہم مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ نجات کا واحد راستہ قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔ صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہے تو اسے قرآن کو اپنی زندگی کا دستور بنا کر اس پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی تا کشمور قرآن کلاسز کے ذریعے معاشرے کی حقیقی تبدیلی ہمارا ہدف ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس