Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بڑی بڑی عالمی طاقتوں سمیت درجنوں ممالک شام کی تباہی و بربادی پر متفق نظر آتے ہیں۔دردانہ صدیقی


لاہور:02 /مارچ ( )دنیا بھر میں جہاں جہاں بیرونی قوتیں مصروف کار ہیں,وہاں آگ وخون،افرا تفری اور تباہی نظر آتی ہے۔بے حسی کا یہ عالم ہے کہ آج بڑی بڑی عالمی طاقتوں سمیت درجنوں ممالک شام کی تباہی و بربادی پر متفق نظر آتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے شام کی لہو رنگ صورتحال پر اپنے خصوصی بیان میں کیا ۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد اور جنگ بندی میں موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلہ کی بنیادی وجہ دہائیوں سے مسلط ظالم قیادت اور بیرونی طاقتوں کی شام میں مداخلت ہے۔مسلسل بمباری نے سینکڑوں معصوم بچوں،عورتوں اور مردوں کو راکھ کر دیا ہے۔شام کی سرزمین پر بکھری لاشیں اور بہتا لہو امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے مگر اس کے باوجود شامی فضائیہ کی بمباری مسلسل نویں روز بھی جاری ہے۔شامی حکومت کو سلامتی کونسل کی قرارداد کی قطعی پرواہ نہیں۔عالم اسلام بھی معصوم نہتے شامی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت شام کے مظلوم مسلمانوں کو درندوں سے نجات دے اور ظالموں کی بیخ کنی فرمائے۔علاوہ ازیں دردانہ صدیقی نے امت مسلمہ کے اتحاد اور جنگ بندی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بحیثیت امت مسلمہ اپنی کمزوریوں کو دور کرنے اور پوری قوم سے مظلوم شامی بھائی بہنوں کے لئے خصوصی استغفار اور دعاؤں کی اپیل کی۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس