Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

یوتھ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اسلامی پاکستان کی سوچ دینا ہوگی ۔ اسماء سفیر


کراچی یکم مارچ 2018ء: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ اسماء سفیر نے ورکرز کنونشن کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نوجوان قوم کا سر مایہ ہیں ۔ ان کے لیے مثبت سرگرمیوں کا فروغ اور زندگی کے میدان میں صحیح سمت کے تعین کے لیے یوتھ ورکرز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ طالبات بھی تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اسلامی پاکستان خوش حال پاکستان کی سوچ دینی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں کراچی کی یوتھ اس کنونشن میں شریک ہوں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس