Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عالمی برادری کے لیے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباﺅ بڑھانے کے علاوہ کوئی آپش نہیں ۔لیاقت بلوچ


لاہور 28فروری2018ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے ونٹر سٹڈی کیمپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد ی کشمیرنوشتہ دیوار ہے ۔ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ عالمی برادری کے لیے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباﺅ بڑھانے کے علاوہ کوئی آپش نہیں ۔ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام و انتظام کے لیے نیم دلی و غیر حکیمانہ اقدامات کی بجائے قومی پالیسی اختیار کر کے مستقل اقدامات کرے تاکہ عوام کا احساس محرومی ختم ہو۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے محبت ناقابل تردید حقیقت ہے ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ پندرہ سال سے سردی کے موسم میں ذہین طلبہ کے لیے اسٹڈی کیمپ کا اہتمام کررہی ہے ۔ ہزاروں طلبہ نے اسلام ، پاکستان اور آزادی کی جدوجہد کا درس پایا ہے ۔ یہ بڑی قومی خدمت ہے ۔ گلگت بلتستان کے طلبہ اور نوجوان مسالک اور فرقوں کی تقسیم سے بالاتر ہو کر وحدت اور یکجہتی کا نمونہ بن جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری خطہ میں گیم چینجر ہے ۔ پاکستان میں ترقی کے دشمن بھی مکمل فعال ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ اپنے مستقبل کی حفاظت کریں ، حکمران سی پیک پر مکمل نیک نیتی اور انصاف کے اصولوں سے عملدرآمد کریں ۔ سی پیک پر قومی اتفاق رائے سے انحراف نہ کیا جائے ۔ پروگرام سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمد عامر اور اصلاح اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شبیر منصوری نے بھی خطاب کیا۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس