Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مولانا طارق جمیل کا امن اور رواداری پر لیکچر طلبہ و طالبات کے لیے بہت اہم ہے۔ناظم جامعہ پنجاب


لاہور28فروری2018ء: مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے ۔ہمیں اس سے درس ملتا ہے کہ ہم آپس کی عداوتوں کو دور کر کے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آڈیٹوریم جامعہ پنجاب میں طلبہ و طالبات سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر طلبہ و طالبات ہزاروں کی تعداد میں ان کا لیکچر سننے صبح سویرے فیصل آڈیٹوریم کے سامنے اکٹھے ہونا شروع ہوگئے تھے۔مزید براں جبران بن سلمان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم مولانا طارق جمیل کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں مولانا کو یونیورسٹی آمد پر تفہیم القران تحفے میں دیا اور طلبہ طالبات کی جانب سے یونیورسٹی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ امن اور رواداری پر لیکچر طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سے طالبعلموں کو مستقبل کی راہنمائی حاصل ہو گی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس