Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شام کی صورتحال پر کے پی کے کی قرارداد قابل تحسین ہے۔ جماعت اسلامی سندھ


 کراچی 28 فروری 2018 جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے خیبر پختونخواہ کی اسمبلی میں شام کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیروں کی سازشوں مسلم حکمرانوں کی آپس کی رنجشوں اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے خاموش تماشائی کردار کی وجہ سے آج افغانستان سے کشمیر اور شام سے یمن تک امت مسلمہ کا خون بہہ رہا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایک فرد بشارالاسد کو بچانے کےلئے شام میں لاکھوں لوگوں کو قتل اور کئی لاکھ بے گھر ہوکر ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ اپنی شہنشاہت بچانے کےلئے لاکھوں لوگوں کا قتل عام کرانے والے فرد کو یاد رکھنا چاہیے کہ ساری زندگی دنیا میں نہیں رہنا بلکہ انہیں بھی ایک دن قبر میں جانا ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شام میں انسانیت کے قتل عام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس