Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نظریہ پاکستان ،عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کے ایمان و عقیدہ کا حصہ ہے۔اسداللہ بھٹو


کراچی 28 فروری 2018 ء:نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ بڑے منظم طریقے سے پاکستان کو ایک سیکولر ملک بنانے کی سازش ہو رہی ہے۔ تعلیمی نصاب اور عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی اس سلسلے کی کڑی ہے مگر اسلام و ملک سے محبت کرنے والے عوام اغیار کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے کیونکہ نظریہ پاکستان ،عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کے ایمان و عقیدہ کا حصہ ہے۔ جس کی حفاظت کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں علماءمیں علماءکرام کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ امریکہ و برطانیہ سمیت مغربی ممالک کی طرف سے تحفظ ناموس رسالتﷺ قانون کے خاتمے کا مطالبہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ پاکستان نے کبھی بھی امریکہ و برطانیہ سے مطالبہ نہیں کیا کہ وہ اپنے قوانین میں تبدیلی کریں۔ شہید ممتاز قادری کی برسی کی تقریب میں عوام کی بھرپور شرکت سے یہ بات واضح ہوگئی کہ پاکستان غلامان مصطفیٰ کا ملک ہے۔ ممتاز قادری پکاستانیوں کے دلوں میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی تشکیل سے اسلام کا جمہوری تشخص نمایاں ہوگا۔ ایم ایم اے پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کا ذریعہ بنے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس