Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت ہے ۔ذکر اللہ مجاہد


لاہور 27 فروری 2018ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت ہے۔کشمیراورفلسطین سمیت دنیا بھر مسلمانوں کے حقوق کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شام، کشمیر ، برما ، اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحد سمیت امن کے عالمی ٹھیکیداروں کی بے حسی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شام میں جو خونی کھیل کھیلا جا رہا ہے اس پر مسلم حکمرانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے بے رحمانہ کھیل کے کئی بھیانک پہلوﺅںسے پردہ چاک ہو چکا ہے جبکہ استعماری قوتیں مسلمانوں پر ظلم کے ذریعے ان کے وسائل پر نظر جما ئے ہوئے ہیں اور اس کے حصول کیلئے جنگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق کی طرح اب شام میں ڈرامہ رچا کر مسلمانوں پر حملہ آوار ہے جبکہ دنیا بھر کے مسلم حکمران بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ مظلوم شامی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر عالمی انصاف کے ادارے غیرت کھائیں اور شام میں جاری بربریت کو فی الفور رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شام کے مسلمان سکھ کا سانس لے سکیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس