Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شام میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی قوتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔ ناظم لاہور جمعیت


لاہور27فروری 2018ء:ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ اسعد قریشی کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے شام میں مسلمانوں پر ہونے والے عبرت ناک ظلم اور بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور حا فظ ذوالنون نے کی ۔ مظاہرہ کا انعقاد امریکن کونسلیٹ کے باہر کیاگیاجہاں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ طلبہ نے اس موقع پر بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی امن قائم کرنے والے اداروں کے خلاف نعرے درج تھے ۔ طلبہ نے اس موقع پر نہایت غم و غصے کا اظہار کیا اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے اور اس دردناک ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی ہو گی ۔ آخر کب تک ہمارے بہن بھایؤں کو اس طرح بے دردی سے مارا جاتا رہے گا ۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور حافظ ذوالنون کا کہنا تھا کہ شام میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی قوتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان فی الفور شام سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرے۔اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور یہ سوال اٹھایا کہ کیاقوام متحدہ اور اوآئی سی کو شام میں ذبح ہونے والے بچے کیوں نظر نہیں آرہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس