Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

یورپی یونین کے پانچ رکنی وفد کی میاں محمد اسلم ،پروفیسرمحمدابراہیم اوردیگر رہنماوں سے ملاقات


لاہور 26فروری 2018ء:جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر الیکشن 2018 ءکے سلسلہ میں یورپی یونین کے پانچ رکنی وفد نے ان سے نکولائی پاس کی قیادت میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم اور آصف لقمان قاضی ،Hanna Roberat Colam Sahyبھی موجود تھے ۔ میاں محمد اسلم نے یورپی یونین کے وفد کو 2002 ء۔ 2008 ءاور 2013 ءکے انتخابات کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ میاں محمد ا سلم نے کہاکہ جماعت اسلامی نے تمام حلقوں میں ترجیحی امیدوارنامزد کر دیے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا مرکزی وفد مختلف حلقوں کا دورہ مکمل کر چکاہے ۔ ہم سمجھتے ہیںکہ دیانتدار اور باکردار قیادت ہی ملک کو موجود ہ مسائل سے نجات دلاسکتی ہے جن لوگوں کے نام پانامہ پیپر لیکس ، دبئی لیکس اور لندن لیکس میں ہیں ، وہ قوم کی راہنمائی نہیں کر سکتے ۔عوام نے سب پارٹیوں کو بار بار آزمایا ہے لیکن ان کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہیں ۔ 

میاں محمد اسلم نے کہاکہ جماعت اسلامی کی دیانتداری کو نہ صرف پاکستان کے عوام تسلیم کرتے ہیں بلکہ عدالت عظمیٰ نے بھی اپنے ریمارکس میں جماعت اسلامی کو ملک کی واحد دیانتدار جماعت قرار دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے مکمل طور پر بحال ہوچکی ہے اور آئندہ الیکشن ہم ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ہی لڑیں گے ۔ امید ہے ہم دینی ووٹ کو متحد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ انہوںنے یورپی یونین کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات مبصرین کا دورہ ¿ پاکستان خوش آئند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفد کو اپنے دورہ کے دوران یہ بھی دیکھناچاہیے کہ الیکشن کمیشن بااختیار ہواہے یا نہیں اور حکومت الیکشن کمیشن کو اپنی انتخابی اصلاحات پر عمل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے یا نہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس