Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کرپشن فری پاکستان عوام کی حقیقی ضرورت اور ترقی کی ضمانت ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد


لاہور 26فروری 2018ء:امیر جماعت اسلامی لاہو ر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہکرپشن فری پاکستان عوام کی حقیقی ضرورت اور ترقی کی ضمانت ہے۔آج ہر طرف نفسانفسی کا عالم ہے اور کرپشن کا دور دورہ ہے ، ایسے میں پاکستان کی عوام کرپشن کے عفریت سے تنگ آچکے ہیں اور حقیقی قیادت کے لیے انکا انتخاب نیک اور صالح لیڈر شپ ہے ۔جبکہ جماعت اسلامی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے اب تک اس وطن کو کرپشن فری قیادت ہی فراہم کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے کینال ویوسوسائٹی میں چوہدری ابراھیم کی رہائش گاہ پر ذمہ داران اور کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، محمد شفق ملک امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور ، احمد سلمان بلوچ صدر زون پی پی 160، حاجی ریاض الحسن امیر جماعت اسلامی علاقہ وسطی لاہور ،  رہنماء جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس معاشرے میں جہاں لادینیت اور عریانی و فحاشی کا سیلاب آیا ہوا ہے ایسے میں اللہ تعالی اور اسکے رسول ﷺ کے احکامات کی بجا آوری ہی سے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی ملک و قوم کی تقدیر کو بدلا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے کی اصلاح کے لیے انبیاء کی اس سنت کوزندہ رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ اس وقت تک ترقی کی طرف گامزن نہیں ہو سکتا جب تک کرپشن سے پاک اور صالح قیادت ملک کے ایوانوں میں نہیں پہنچتی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس