Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارتی قونصل خانے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد کاروائیاں کرانے میں ملوث ہیں۔ سراج الحق


لاہور 25 فروری 2017ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی تثلیث پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے اور دہشتگردی کا معاون ملک قرار دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔ فرانس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں فی الحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا تاہم ہمارے دشمن اس کے لیے کوشاں ہیں ۔ تین ماہ کا مزید وقت دیا گیاہے ۔ حکومت پاکستان نے جس طرح اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے اور ایک شخص کو بچانے کے لیے پوری حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اسے ملکی مفادات کے تحفظ کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ بھارت کے اندر ہندو تنظیمیں مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہیں۔ کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ مسلمانوں کو قتل اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔ افغانستان سے پاکستان میں بھارتی قونصل خانے دہشتگردکاروائیاں کرانے میں ملوث ہیں۔بھارت ایل او سی پر سول آبادی پر روزانہ گولہ باری کر کے نہتے عوام کو قتل کررہاہے اور الٹا کمزور سفارت کاری کی وجہ سے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کیاہوا ہے ۔ بھارت کے خلاف اتنی شہادتیں ہیں اگر انہیں حکومت اکٹھا کرے تو وہ دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔ اگر یہی حال رہا تو دشمن پاکستان کو دہشتگرد ممالک کی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ انہوںنے یہ بات جماعت اسلامی کے ضلعی امراءاور سیکرٹریز کی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہمارا معاشرہ مظلوم اور غلام معاشرہ ہے ۔اس کی سیاست ، معیشت اور نظام تعلیم تک غلام ہے ۔ پوری آباد کا بیشتر حصہ دو فیصد کے مفادات کے تحفظ میں لگا ہواہے اور اس کی پشت پر عالمی میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ ہے ۔ ہمیں اس نظام کو تبدیل کرنااور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرناہے ۔ ان حالات میں مظلوم وغلام انسانوں کا ترجمان بننا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں غربت اور افلاس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ ایک طرف ملکی وسائل کو سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے لوٹ کر دولت کے انبار جمع کرل یے ہیں ۔ اندرو ن و بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں اور کاروبار سیٹ کیے ہیں ۔دوسری طرف یہ عالم ہے کہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل ان شاءاللہ اسلام کا ہے ۔ جماعت اسلامی نے عوام کو کرپشن فری پاکستا ن کا نعرہ دیا ہے ۔ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہوگا ۔ یہاں پر سیاسی ، معاشی اور مالی کرپشن ہے جس کے خلاف ہم نے عوام کو کھڑا کرناہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن 2018 ءپر فوکس کرناہے اور منظم و متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ 3 مارچ کو کراچی میں ایک بڑا یوتھ کنونشن ہوگا ۔ 23 مارچ کو پشاور اور یکم اپریل کو پنجاب میں بڑے یوتھ کنونشن منعقد کیے جائیں گے جن میں لاکھوں نوجوان شریک ہوں گے ۔ 

سینیٹر سراج الحق نے ذمہ داران جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس حق اور سچائی اور مبنی بر حق پیغام ہے۔ آپ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے مورچے میں ڈٹے رہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عزم کریں ۔ وسائل اور طاقت حاصل کریں ، ان شاءاللہ مستقبل اسلام کا ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس