Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کی کوشش کریں


ایبٹ آباد24/فروری2018ء:انفرادی کردارکی تعمیریقیناتعمیرمعاشرہ کی بنیاد بن سکتی ہے.ہم سب کوچاہئے کہ اپنی زندگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کی کوشش کریں .ان خیالات کااظہارناظمہ ضلع ایبٹ آبادشمالی سہیلہ اخترنے اصلاح معاشرہ مہم کے حوالے سے منعقدہ پروگرام "آؤبنائیں سب مل کرآج سے بہتراپناکل" کے اختتام کے موقع پرکیا.انہوں نے مزیدکہاکہ آج معاشرے کی اخلاقی قدریں کمزورہوتی جارہی ہے اورہمارامعاشرہ اخلاقی تباہی کی طرف گامزن ہے.ان حالات میں بحیثیت داعی الی الخیرہماری اہم ترین ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ کیلیے ہونے والی کوششوں میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے شانہ بشانہ اپناکرداراداکریں .پروگرام کیاختتام پرآنیوالی خواتین کی کثیرتعداد میں ممبرسازی بھی کی گئی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس