Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت دو روزہ نادرا کیمپ کا انعقاد ،متعدد خواتین کے شناختی کارڈ بنائے گئے


نوشہرہ24/فروری 2018ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین پی کے14 کے زیراہتمام دوروزہ نادراکیمپ کاانعقاد کیاگیا جس میں علاقے کے200 خواتین کیلیے شناختی کارڈ بنائے گئے.کیمپ کے انعقاد کامقصدخواتین کیلیے شناختی کارڈ کاحصول آسان بناناتھا.مزیدیہ کہ کیمپ میں آنے والی خواتین کو اصلاح معاشرہ مہم کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔شرکاء سے ناظمہ ضلع فراہیم حسین نے خطاب کیا.انہوں نے کہاکہ آج ہمارامعاشرہ جس تباہی کی طرف گامزن ہے یہ من حیث القوم ہم سب کی بداعمالیوں کانتیجہ ہے اس کی سب سے بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے ہمارامعاشرہ اس حدتک پستی میں چلاگیاہے کہ یہاں معصوم بچے بھی انسانوں کی درندگی سے محفوظ نہیں ہے.ہماری نوجوان نسل فحاشی وعریانی کے سیلاب میں بہے جارہی ہے مغربی تہذیب کی چکاچوندنے ہم سے ہماری اسلامی اقداروروایات کوبھلادیاہے ایک باوقاراورصالح معاشرے کی تکمیل کیلیے والدین,اساتذہ اورسب سے بڑھ کر میڈیااپناخصوصی کردار اداکریں .تاکہ ہماری آئندہ نسلیں بہترین اسلامی تہذیب کے سائے میں پروان چڑھے .پروگرام کے آخرمیں کثیرتعداد میں خواتین کی ممبرسازی کی گئی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس