Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کسی بھی قوم کے عروج و زوال کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے۔افتخار احمد


کراچی23؍فروری2018ء:نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی سید افتخار احمد نے کہا ہے کہ نو جوان ہر قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔کسی بھی قوم کے عروج و زوال کا انحصارنو جوانوں پر ہوتا ہے اگر وہ راست باز ،تعلیم یافتہ،صالح اور دیانت دار ہو تو پوری قوم میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں ۔آج مغربی ظاقتوں کا بنیادی ہدف مسلم نوجوان ہیں کہ اسے کسی طرح مغربی تہذیب کا دلدادہ بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ شرقی کے تحت منعقدہ آل ملیر سید مودودی ؒ یاد گاری کرکٹ و فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ جلال الدین منصوری ،مہتمم جامعہ حنیفیہ ملیرسعود آباد کراچی مولانا یامین منصوری ،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ شرقی واجداللہ و دیگر بھی نے بھی خطاب کیا۔جلال الدین منصوری نے کہا ہے کہ ملکِ پاکستان میں اسلام اور اہل اسلام کے تحفظ کے لئے جمعیت طلبہ عربیہ کا انتہائی اہم کردار ہے۔دینی مدارس میں نصابی سرگرمیوں کے سا تھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی جمعیت طلبہ عربیہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی رہتی ہے تاکہ مستقبل میں یہ طلبہ طاغوتی طاقت کا ہر محاذ پر مقابلہ کر سکیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس