Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ایرانی قونصلر جنرل کی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت


کراچی  22فروری 2018 کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر قباءآڈیٹوریم پہنچ کر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے علاوہ جامع مسجد قبا ءاور قباءکمپلیکس کا دورہ اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ایرانی قونصل جنرل کا استقبال،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران کے جرائتمندانہ موقف کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادراسلامی ملک ہے، عالمی حالات کے پیش اتحاد امت آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان وایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوناچاہئے ،فوری طور پر پاکستان وایران میں بنکاری تعلقات قائم کرنے وفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے اہل پاکستان کےلئے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے۔ایران ہر دائرے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے ،دونوںپڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہیں۔دونوں ایک دوسرے کے خیر خواہ اور مفادات کے محافظ ہیں۔اس موقع پر صوبائی نائب امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی،عبدالغفار عمر،مظفر احمد ہاشمی اور لئیق احمد خان بھی موجود تھے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس