Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔عبیدالرحمن عباسی


لاہور21فروری 2018ء:منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہاکہ زبان کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے زبان سے ہی قوموں کو پہچان ملتی ہے۔ کسی قوم کی ثقافت تہذیب تمدن ، اور شناخت کا ذریعہ ہے۔ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں ہی ذریعہ تعلیم کی بدولت قوموں نے ترقی کی ہے قیام پاکستان کے بعد قومی زبان مسئلہ رہا ہے پاکستان کو دو لخت ہونے کی ایک وجہ مادری زبان کو تسلیم نہ کرنا تھا آج بھی پاکستان کی مختلف زبانیں فروخ نہ دیئے جانے پر ختم ہو رہی ہیں پاکستان میں ذریعہ تعلیم اور محکموں میں انگریزی زبان ابھی تک جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ گریڈ A کے ملازم کو بھی شوکا ز نوٹس انگریزی زبان میں جاری کیا جاتا ہے۔اشرفیہ کے چند فیصد لوگ اردو اور دیگر زبانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔منتظم اعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے واضع حکم کے باوجود حکومت نے اپنے اداروں اور تعلیمی اداروں میں اردو زبان کا نفاذ نہیں کیا گیا۔جو کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے باعث شرم ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس